وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بدھ کے روز کراچی پہنچیں گے۔ عمران خان دورے کے دوران تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم دوپہر میں کراچی پہچنیں گے، کراچی آمد پر وزیراعظم عمران خان کراچی سمیت سندھ کے ترقیاتی پیکج کا جائزہ لیں گے، جب کہ شہر کی سیاسی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر اعظم بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی سنیں گے۔ وزیراعظم کی تمام ملاقاتیں گورنر ہاؤس میں ہوں گی، جس کے بعد وہ آج رات کو ہی اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

TAX

Karachi transport

KARACHI VISIT

PM IMRAN KHAN

Traders in Sindh

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div