پشاور میں خواجہ سراؤں کا تھانے پر دھاوا، ایس ایچ او سمیت کئی زخمی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خواجہ سراؤں نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور اہلکار سے وائرلیس بھی چھین لیا۔ حملہ کے دوران ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق پشاور ميں ٹريفک اہلکار نے خواجہ سہرا کو ٹريفک رولز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جس پر طیش میں آکر خواجہ سرا نے پولیس اہلکارپر حملہ کیا اور اس کا وائرلیس سیٹ بھی چھین لیا۔

پولیس نے جب حملہ کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کیا تو اس کو چھروانے کے لیے دیگر خواجہ سراوں نے تھانے پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جارہی ہے۔

دوسری جانب ٹرانس ایکشن کی جنرل سیکرٹری آرزو نے بھی تھانے پر حملے کی مذمت کردی ہے۔

Tabool ads will show in this div