چترال میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد پھنسے سیاح تاحال محصور

چترال ميں سيلابي صورتحال درپیش ہے۔ گليشيئر پھٹنے کے بعد پھنسے ہوئے سياح تاحال محصور ہيں۔

چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گولین میں اسلام آباد يونيورسٹي کے9 طلبا بھي جنگل ميں پھنس ہوئے ہيں۔اس کے علاوہ گليشيئر پھٹنے کے بعد سے پھنسےسياح تاحال محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کچھ سياحوں کو ريسکيو کرليا گيا ہے، زميني رابطہ منقطع ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، ديگر سياحوں کو ہيلي کاپٹر کے ذريعے جلد نکال ليا جائے گا۔

چترال،وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کیلئے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا گیا

اس کے علاوہ متاثرہ علاقے میں امدادي سامان اور طبي عملہ بھی پہنچادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو ضلع چترال کے علاقے گولین گول میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آیا جس کی وجہ سے جنگل کے قریب واقع دیہات کو جزوی نقصان پہنچا۔

چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، قریبی دیہات کو جزوی نقصان

پولیس کے مطابق علاقے میں سیلاب کی وجہ سے مقامی آبادی کے لوگ مکانات خالی کرکے قریبی پہاڑوں پر چلے گئے ہیں، سیلاب سے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ اراضی بھی سیلاب میں بہہ گئی۔

 

Gollen

Chitral Floods

Islamabad University

Tabool ads will show in this div