کراچی میں ٹرانسپورٹرز نے 10 جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

کراچي میں ٹرانسپورٹرز  نے سي اين جي کی قیمتیں بڑھنے پر کل بروز بدھ ہڑتال کي دھمکي دے دی۔

کراچی میں بعض ٹرانسپورٹرز سي اين جي اور ڈيزل پر چلنے والي بسوں کے کرايے ماضي ميں پٹرول کي قيمت ميں اضافے پر بڑھائے اور اب سي اين جي کي قيمت بڑھنے پر کرايے بڑھاديے ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ اگر کراچي ميں سي اين جی کی قيمت ميں کیا گیا اضافہ واپس نہ ہوا تو ہڑتال کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ کراچی کے اکثر ٹرانسپورٹرز نے از خود کرايے بڑھا ديے ہیں، کم سے کم کرايہ10 سے بڑھ کر20روپے ہوگيا ہے جبکہ زيادہ سے زيادہ کرايہ 25 سے بڑھ  کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کرايے بڑھائے بغير گزارا نہيں ہورہا، ڈرائيور اورکنڈيکٹر کو بھي ادائيگي کرني ہوتي ہے،بسوں کي حالت ميں بہتري اڈے والوں کا کام ہے ہمارا نہيں، حکومتي سطح پر کرايے نہيں بڑھائے گئے تو کل لازمي ہڑتال کريں گے۔

Karachi transport

CNG price

Karachi Strike

Tabool ads will show in this div