اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سينیٹ صادق سنجراني کو ہٹانے کے لیے عدم اعتماد کی تحریک سیکریٹری سینیٹ کے پاس جمع کرا دی ۔

صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ن لیگ کے سینیئر پارلیمانی رہنما راجہ ظفرالحق کے چیمبر میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس کے بعد سیکریٹری سینیٹ کے پاس جمع کرائی گئی ۔

تحریک شیری رحمان اور لیگی سینیٹر جاوید عباسی نے تیار کی جس پر اپوزیشن کے ارکان سینیٹ نے دستخط کیےہیں۔

مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ نئے چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کے نام پر مشاورت گیارہ جولائی کو ہوگی۔ یہ معاملہ کافی لٹکے گا۔ عمران خان پریشان نہ ہوں پی ٹی آئی کی طرح جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں اجلاس میں مشاہد اللہ خاں، شیری رحمان ، مولاناعطاالرحمان، عثمان کاکڑ، آصف کرمانی، میر کبیرمحمد شاہی، سینیٹر ستارہ ایاز، پرویز رشید، مصدق ملک، جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور دیگر نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ 26 جون کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیزکانفرنس میں بنائی جانے والی 11 رکنی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا جس میں نئے چئیرمین سینیٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

chairman senate

No trust motion

Sadiq Sanjrani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div