پرویز مشرف کی پیشی سے قبل 2 مشکوک افراد پکڑے گئے

اسٹاف رپورٹ


 


اسلام آباد :  سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی سے قبل اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت کے قریب سے 2 مشکوک افراد پکڑے گئے، عدالت جانے والے راستے سے مشکوک پیکٹ بھی ملا جس میں سے دال اور انڈے نکلے۔


پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں متوقع پیشی پر وفاقی پولیس نے بھرپور سیکیورٹی انتظامات کئے تھے، پولیس اور رینجرز کے 300 سے زائد اہلکار روٹ کی سیکیورٹی سنبھالے ہوئے تھے۔ 


روٹ کی سرچنگ کے دوران پولیس کو مشکوک بیگ ملا تو اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا تو بیگ سے ایک کلو دال اور ایک درجن انڈے برآمد ہوئے۔


پولیس نے شہزاد ٹاؤن اور بنی گالا کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا، قومی ادارہ صحت کے قریب واقع چھپر ہوٹل سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے تھانے بھجوا دیا گیا۔


پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے قریب سے 24 دسمبر کو 5 کلو گرام بارودی مواد اور 2 پستول جبکہ 30 دسمبر کو ڈھائی کلو گرام بارود کے 5 پیکٹس اور 3 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے۔ سماء

کی

MQM

سے

گئے

screening

drinking

Tabool ads will show in this div