نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف پہلے سیمی فائنل میں بیٹنگ کا فیصلہ

Jul 09, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 7 میچز جیت کر پہلے اور نیوزی لینڈ 5 میچز جیت کر چوتھے نمبر پر آیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پہلے بيٹنگ کا فيصلہ وکٹ ديکھ کر کيا اور ہم یہاں کچھ میچز کھیل چکے ہیں۔ سیمی فائنل میں ٹم ساؤتھی کی جگہ لوکی فرگوسن کو شامل کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل،نیوزی لینڈ اور بھارت مدمقابل ہونگے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹاس جيت کر پہلے بيٹنگ ہي کرتے لیکن وکٹ پچھلے میچز کی طرح ہی برتاؤ کرے گی۔ ٹیم میں کلدیپ یادیو کی جگہ یوزویندرا چیہل کا شامل کیا ہے۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان جمعرات 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

پہلے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے فائنل میچ اتوار 14 جولائی کو لندن میں کھیلے گی۔

بھارت

ویرات کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہول، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، یوزویندرا چیہل، بھونیشور کمار، جسپریت بھمرا، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ اور ریشاب پنت۔

نیوزی لینڈ

کین ولیمسن (کپتان)، راس ٹیلر، مارٹن گپٹل، کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، جمی نیشم، ہنری نکولس، مچل سینٹنر۔

first semi final

#INDvNZ

Tabool ads will show in this div