غیر معیاری و مضر صحت کھانا تیار کرنے پر کوئٹہ میں متعدد ہوٹل سیل

Jul 08, 2019

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش تیار کرنے والے متعدد فوڈ سینٹرز سیل کردیے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے مشن روڈ، طوغی روڈ اور پولیس لائن کےعلاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ہوٹلز اور بیکری پلانٹ کو سیل و جرمانہ کیا۔

بی ایف اے کی آپریشنل ٹیم نے معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، گندگی، حشرات کی موجود گی، بدبو اور عوام کو غیر معیاری و غیر محفوظ اشیاء کی فروخت پر کراچی بریانی ہاؤس، سردار ہوٹل اور جمشید بیکری پلانٹ کو فوری طور پر سیل جبکہ جدون ہوٹل کو 10 ہزار، نیو گلستان ہوٹل کو 5 ہزار اور پیالہ ہوٹل کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

علاوہ ازیں شاہ ولی ہوٹل، سرحد ہوٹل اور مونال ہوٹل کوحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ گلشن کڑاہی اور چمن خان پشاوری چپلی کباب کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور معیاری اشیا کے استعمال کو یقینی بنانے تک اشیاءخورد و نوش کی تیاری و فروخت جاری نہ رکھنے کے احکامات دیے گئے۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div