ورلڈ کپ 2019ء : پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان منگل کو ہوگا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل ميں بھارت اور نيوزی لينڈ کی ٹيميں کل (منگل کو) مد مقابل ہوں گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن ہے، فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہورہا ہے، پہلے سیمی فائنل ميں بھارت اور نيوزی لينڈ کے درميان زور کا جوڑ پڑے گا، دونوں ٹيميں مانچسٹر ميں کل (منگل کو) مد مقابل آئیں گی۔

میگا ایونٹ کے ليگ ميچز ميں بھارت نے جنوبی افريقا، آسٹريليا، پاکستان، افغانستان، سری لنکا، بنگلہ ديش اور ويسٹ انڈيز کو شکست ديکر پوائنٹس ٹيبل پر پہلی پوزيشن حاصل کی۔

کيوی ٹيم نے 5 ميچز جيت کر فائنل فور ميں جگہ بنائی، بھارت اور نيوزی لينڈ کے درميان ليگ ميچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، دونوں ٹيموں کے درميان اب تک 106 ون ڈے ميچز جاچکے ہیں، بھارت نے 55 اور نیوزی لینڈ نے 45 ميچز میں کامیابی حاصل کی۔

 

world cup 2019

CWC2019

Tabool ads will show in this div