ورلڈ کپ 2019ء، روہت شرما بلے بازوں اور مچل اسٹارک بولرز میں سرفہرست
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے دوران بلے بازوں ميں بھارت کے روہت شرما پہلے نمبر پر بولرز ميں آسٹريليا کے مچل اسٹارک سرفہرست جبکہ بابر اعظم اور محمد عامر بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ ميں بھارتی بلے باز روہت شرما نے تمام بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ زبردست فارم ميں ہیں، 8 ميچز ميں 5 سنچريوں کے ساتھ انہوں نے 92 کی اوسط سے 647 رنز بنا رکھے ہیں۔

آسٹريليا کے ڈيوڈ وارنر 9 ميچز ميں 638 رنز بناچکے ہيں، ان کے ورلڈ کپ کے سفر میں 3 سنچرياں بھی شامل ہیں، بنگلہ ديش کے شکيب الحسن کا 606 رنز کيساتھ تيسرے نمبر پر ہیں، آسٹريليا کے آرون فنچ 9 ميچز ميں 505 رنز بناکر چوتھے نمبر پر ہيں۔
سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونیوالی گرین ٹیم کے بابر اعظم بھی ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 474 رنز بنا کر ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

ورلڈ کپ 2019ء کے بہترین بولرز ميں مچل اسٹارک سر فہرست ہیں، 9 ميچز ميں 16.41 کی ايوريج سے 26 وکٹيں لے چکے ہيں، بنگلہ ديش کے مستفيض الرحمان کا 20 وکٹوں کيساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے جسپريت بومرا، نيوزی لينڈ کے لوکی فرگوسن، پاکستان کے محمد عامر اور انگلينڈ کے جوفرا آرچر 17، 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

گرین شرٹس کے شاہین شاہ آفریدی میگا ایونٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرنیوالے واحد بولر ہیں، وہ 16 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ 10 بولرز میں شامل ہیں۔