مہنگائی کا ذمہ دار کون؟ شبر زیدی نے حکومت کو کلین چٹ دیدی

 چیئرمين ايف بی آر شبر زیدی کہتے ہيں کہ حکومت نے کوئی نيا ٹيکس نہيں لگايا، کوئی ثابت کردے تو وہ ٹيکس ابھی واپس لے لوں گا، انہوں نے روپے کی قدر ميں کمی اور مڈل مين کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے ديا۔

فيصل آباد ميں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کا کہنا تھا کہ 2018ء کے ٹیکس ريٹرنز فائل کرنے کی مہلت ميں 2 اگست تک توسيع کردی گئی ہے، جو ريٹرنز فائل کرچکے، جرمانے سے بچنے کيلئے غلطی درست کرليں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ ميں حکومت نے کوئی نيا ٹيکس نہيں لگايا، چينی پر 3.26 روپے کی ايڈجسٹمنٹ کی، کوئی ثابت کردے کہ ٹيکس لگايا تو وہ ابھی واپس لے لوں گا۔

چیئرمین ایف بی آر بولے کہ يہ کہنا کہ حکومت کے ٹيکس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی غلط تاثر ہے، مہنگائی کے اصل ذمہ دار روپے کی قدر ميں کمی اور مڈل مين ہیں، مہنگائی کا علاج يہ ہے کہ صنعتيں بڑھائيں، روزگار پيدا کريں۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈر انوائسنگ اور اسمگلنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کردی، افغان ٹرانزٹ ٹريڈ کے معاملات پر بھی سنجيدگی سے توجہ دے رہے ہيں۔

PTI

FBR chairman

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div