گوادر کے ساحل پر نمودار ہونے والا چھوٹا جزیرہ سمندر برد ہوگیا

Jul 08, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/GAWADAR-07-07-New.mp4"][/video]

بلوچستان کے شہر گوادر کے ساحلی علاقے میں 2013 کے زلزلے کے بعد نمودار ہونے والا چھوٹا جزیرہ ’زلزلہ کوہ‘ سمندر برد ہوگیا۔ جزيرہ 6 سال قبل آنے والے 7 اعشاريہ 7 زلزلے کي شدت کے بعد نمودار ہوا تھا۔

امريکي خلائي ادارے ناسا نے جزيرے کے نمودار ہونے سے ليکر لہروں ميں غائب ہونے تک کي تصاوير جاري کي ہيں۔

جزيرہ زلزلہ کوہ زلزلے کے نتیجے میں پانی کے نیچے موجود کیچڑ اور دلدلی آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد نمودار ہوا تھا۔ سمندر کی تیز لہروں اور کٹاو کے باعث یہ جزیرہ اب مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے۔

جزیرے کی دراڑوں سے زہریلی اور آتش گیر گيس خارج ہونے کے باوجود یہ جزیرہ سیاحوں اور مقامی افراد کیلئے کشش کا باعث بنا ہوا تھا۔ يہ جزيرہ 295 فٹ بلند اور 135 فٹ طویل تھا لیکن اب یہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔

ناسا نے ارتھ آبزرونگ ون اور لینڈ سیٹ آٹھ سیٹلائٹ کی مدد سے اس کی تصاویر لي تھیں۔

Island sink

US NASA

Tabool ads will show in this div