ڈروانی فلم "اینا بیل"دیکھتے ہوئے فلم بین فوت ہوگیا

تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے والا برطانوی شخص سینما میں ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے فوت ہوگیا۔

غير ملکي ميڈيا کے مطابق ستتر سالہ برطانوی شخص برنارڈ چیننگ ایک سینما میں نئی ریلیز ہونے والی مشہور ہارر فلم اینا بیل کمز ہوم دیکھ رہا تھا کہ بیٹھے بیٹھے وہ جان کی بازی ہار گيا۔

فلم ختم ہونے کے بعد خاتون نے برنارڈ کو اپنی سیٹ پر بے سدھ دیکھا اور انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ خاتون اس وقت خوف سے کانپ رہی تھی اور ایمبولینس طلب کی گئی۔

ایمبولینس کے عملے نے انہیں مردہ قرار دیدیا اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ 77 سالہ برطانوی شخص اکیلے تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے آیا تھا۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع رات آٹھ بجے ملی۔

annabelle

Tabool ads will show in this div