ملکوٹ سے پکڑا جانے والا تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

ایبٹ آباد میں ملکوٹ سے پکڑا جانے والا تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایبٹ آباد میں مقامی افراد نے دو دن قبل آبادی کے قریب سے رسیوں کی مدد سے پکڑ کر تیندوے کو محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کیا تھا۔ تیندوے کے جسم پر زخم کے نشانات بھی تھے۔
وائلڈ لائف کےعملے نے پہنچ کر زخمی تیندوے کو طبی امداد دی تھی۔ تیندوے کو وائلڈ لائف آفس ڈونگا گلی منتقل کردیا گیا تھا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی تھی۔
ایوبیہ کے علاقے ملکوٹ میں تیندوے نے آبادی میں دہشت مچادی
انتظامیہ نے کہا تھا کہ تیندوے کے زخم ٹھیک ہوتے ہی اس کو وائلڈ لائف پارک منتقل کردیا جائے گا تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا۔