بیرون ملک سے لائےگئے موبائل فون پر ٹیکس لگنے سے پاکستان میں کاروبار متاثر

حکومت نے بيرون ملک سے ايک موبائل فون لانے پر ٹيکس لگايا تو فيصل آباد کي موبائل مارکيٹ ميں کاروبار مزيد کم ہوگيا۔
موبائل پر ٹیکس کے نئے نظام سے عوام پریشان ہیں۔ پہلے بيرون ملک سے لائے گئے فون پر ٹيکسوں کي بھرمار ہوئي اور اب ايک موبائل فون لانے پر درآمدي ڈيوٹي کي چھوٹ بھي ختم کردی گئی۔
ملک بھر کي طرح فیصل آباد کی موبائل مارکیٹوں میں بھی دھندا مندا پڑگیا اور خريدار سمیت دوکاندار بھی پریشان ہوگئے۔
دوکان دار نے بتایا کہ ایک لاکھ والے موبائل فون پر 60 ہزار سے زائد کا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے، جب سے پرانے موبائل لانے پر ٹیکس لگ گئے ہیں تب سے موبائل کی فروخت میں 50 فیصد سے زائد کمی آگئی ہے۔
نئے اور جديد ترين اسمارٹ فون تو عوام کي پہنچ سے دور ہی تھے لیکن اب بيرون ملک سے موبائل منگوانے کی سہولت بھی ختم ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں لائے جانے والے ہر موبائل فون کی رجسٹریشن کے بعد بھاری ٹیکس ادا نہ کرنے پر پي ٹي اے فون بلاک کرديتا ہے جس کے بعد وہ استعمال میں نہیں رہتا۔