ڈیرہ اسماعیل خان، دو گروپوں میں فائرنگ،7 افراد قتل

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گاوں منگل میں پانی کے تنازعے پر گولیاں چل پڑیں، دو طرفہ فائرنگ سے سات افراد جاں بحق، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزٸی کے گاٶں منگل میں دو گروپوں میں 40 سال سے پانی کے مسئلے پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔ اتوار کے روز فریقین میں زرعی پانی پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔

دونوں جانب سے تنازعہ پر معمولی تکرار فائرنگ تک جا پہنچی، جس سے سات افراد جاں بحق، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں حاجی پیرزادہ گروپ اور حکیم شاہ گروپ کے افراد شامل ہیں۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت زاہد، جمال، طاہر، حبیب اللہ، عصمت اللہ، احمد شاہ اور عبدالطیف کے ناموں سے کی گئی ہے، جب کہ زخمیوں کے نام شاہد، حاجی سلیم اور قیوم بتائے گئے ہیں۔

مرنے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلیے۔ اہل علاقہ کے مطابق پولیس دیر سے آنے کے باعث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

OLD DISPUTE

FAMILY DISPUTE

DERA ISMAIL KHAN

water issue

KP CRIME

Firing in DIK

Tabool ads will show in this div