بھارت سری لنکا میچ کے دوران کشمیر کے حق میں نعرے

پاک بھارت میچ کے بعد بھارت سری لنکا میچ کے دوران بھارتیوں کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب ہوا میں "مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو" اور "مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کرو" کے بینرز ہوا میں لہرانے لگے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی دو مختلف ویڈیوز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہفتہ کے روز ہیڈنگلے لیڈز کے گراونڈ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں پہلی اننگز کے دوران ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے نعرے لگنا شروع ہوگئے۔
Freedom For Kashmir Flyers reading" #India stop genocide and free kashmir " flying in the air during India and #SriLanka match.#CWC19 #INDvSL #FreeKashmir @RisingKashmir @kashmirnews51 @DanyalGilani @Pakistaninpics pic.twitter.com/TM3hZBZAhG
— Nazia Jabeen (@RumaisaAli6) July 7, 2019
بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران فضا میں مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے نعروں سے گونجنے لگی۔
Another surprise for India. Tit for Tat. India Stop genocide in Kashmir#INDvSL #Kashmir #Kashmiri pic.twitter.com/4TIjU9Ag76
— Asif Khan (@falconAsif07) July 6, 2019
صرف یہ ہی نہیں آزادی کے متوالوں اور بھارتی ظلم سے چور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کرکٹ میچ کے دوران نجی طیارہ کے ذریعے بینر فضا میں آویزاں کیا گیا، جس پر بڑے بڑے حرفوں سے درج تھا کہ " انڈیا اسٹاپ جینو سائڈ اینڈ فری کشمیر "، یعنی کشمیر کی آزادی اور کشمیر میں نسل کشی روکو۔ مذکورہ طیارہ یہ بینر لیے گراونڈ کے اوپر کافی دیر تک چکر لگاتا رہا۔

سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب کیا گیا۔