کپتان سرفراز احمد آج کراچی میں اہم پریس کانفرنس کرینگے

ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قومي ٹيم کے کھلاڑي ٹوليوں کی شکل میں وطن واپس پہنچ گئے۔ کپتان سرفراز ایئرپورٹ آمد پر میڈیا سے گفت گو کیے بغیر روانہ ہوگئے، تاہم وہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

کپتان سرفراز احمد فاسٹ بولر محمد حسنين کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے طے شدہ اصول کے مطابق انہوں نے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفت گو نہیں کی۔ رہائش گاہ کے باہر بھی میڈیا سے صرف اتنا کہا کہ آج نيشنل اسٹيڈيم ميں پريس کانفرنس کريں گے اور بچے کو گود میں لیے گھر میں داخل ہوگئے۔

ٹیم کے دیگر تين کھلاڑی ( امام الحق، بابراعظم اور محمد آصف ) لاہور، چار کھلاڑی ( فخرزمان، شاداب خان، عماد وسيم، شاہين آفريدي ) اسلام آباد پہنچے، جہاں ان کے استقبال کے لئے پي سي بي کے حکام بھي موجود تھے۔ عماد وسيم اور شاداب خان پير آٹھ جولائي کو راول پنڈي اسٹيڈيم ميں نيوز کانفرنس سے خطاب کريں گے۔

بابر اعظم اور امام الحق نو جولائی کو لاہور ميں پریس کانفرنس کریں گے۔ حسن علي، شعيب ملک، محمد حفيظ اور محمد عامر فی الحال لندن ميں ہی قيام کریں گے۔

#PakvInd

PakvBan

CWC2019

Tabool ads will show in this div