کرکٹ ورلڈ کپ،سیمی فائنل کیلئے لائن اپ مکمل ہوگئی

ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پندرہ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہی، جس کے بعد پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل مانچسٹر میں نو جولائی کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت نے 9 میچز میں سے 7 میں کامیابی، ایک میں شکست اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا، جب کہ نیوزی لینڈ 9 میچز میں سے 5 میں کامیاب، 3 میں ناکام اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، اس طرح پوائنٹس ٹیبل میںاس کے 11 پوائنٹ بننے۔

دوسرے سیمی فائنل میں گیارہ جولائی کو برمنگھم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر، جب کہ ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ 12 پوائنٹس کی بدولت تیسرے نمبر پرموجود ہے۔

 

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پندرہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا چودہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 14 جولائی کو ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

ENGLAND

semi final

CWC2019

Line up

Tabool ads will show in this div