قیام امن کیلئے دوسرے فریق کا مثبت جواب دینا ضروری ہے، چوہدری نثار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی اور فاٹا میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی، چوہدری نثار کہتے ہیں قیام امن کیلئے دوسرے فریق کا مثبت جواب دینا ضروری ہے۔


جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے قبائلی علاقوں میں امن چاہتی ہے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے لیکن امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ دوسرا فریق بھی مثبت جواب دے۔


چوہدری نثار نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی بہت خون بہہ چکا، فاٹا کے محب وطن لوگ مشکل میں ہیں جبکہ طالبان کے بعض عناصر مذاکرات کے خلاف ہیں، اس معاملہ پر مثبت سوچ کی ضرورت ہے۔


مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ مذاکرات کیلئے حکومت کی کوششوں پر مکمل اعتماد ہے، فاٹا کے لوگ امن چاہتے ہیں اور ایک دہائی سے جاری ان کی مشکلات ختم ہونی چاہئیں۔ سماء

کا

parade

Tabool ads will show in this div