اسلام آباد کا خوبصورت موسم،کِھلتا سبزہ اور شہریوں کی تفریح

جڑواں شہروں میں قدرت مہربان ہوئی تو موسم سہانا ہوگیا۔ رات ہونے والی بارش کے بعد صبح سے ہی جڑواں شہروں میں بادلوں اور ہواؤں نے ڈیرے ڈال دیئے۔ دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ گرمی سے تنگ شہریوں نے سُکھ کا سانس لیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں ایک ہفتہ تڑپا دینے والی گرمی کے بعد بارش سے موسم میں بہتری آئی ہے۔ ہفتے کو صبح سے بادلوں کے ڈیرے اور ہواؤں کا راج ہے۔ سبزہ اور پھولوں نے اسلام آباد  کا خوابیدہ حسن نکھار دیا ہے۔

مون سون سیزن کا آغاز،کہیں بارش،کہیں دھوپ،کہیں بادلوں کا انتظار

بارش نے گرمی کی حدت کو کم کیا تو شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا اور سہانے موسم میں ٹھنڈے جوس کے مزے لئے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال

بادلوں کی اوٹ سے سورج بھی اپنا چہرہ دکھاتا رہا اور سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا۔

محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے آج جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش جبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

MET OFFICE

islamabad weather

Capital Weather

Tabool ads will show in this div