کراچی میں دودھ کی قیمتیں بڑھنے کا امکان، ریٹیلرز اَڑ گئے

 

کراچي ميں ڈيري فارمرز ايسوسي ايشنز نے ايک بار پھر دودھ کي قيمتيں بڑھانے کے عندیہ دے دیا ہے۔ حاجي اختر گروپ نے دودھ کی قیمت ميں فی ليٹر 10 روپے بڑھانے کا اعلان کرديا، ريٹيلرز نے قيمتيں بڑھانے سے انکار کرديا۔

کراچی میں دودھ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ڈيري فارمرز ايسوسي ايشن والے ايک ہوگئے ہیں۔رواں سال ہي اپريل ميں گجر گروپ نے دودھ مہنگا کرنے کا اعلان کيا تھا تو حاجي اختر گروپ نے مخالفت کي تھي لیکن 3 ماہ بعد ہی حاجي اختر گروپ نے بھي قيمتيں بڑھانے کا اعلان کرديا۔ اس اضافے کی گجر گروپ نے بھي فوري حمايت کردی۔

دوسري جانب ريٹيلرز نے دودھ مہنگا فروخت کرنے سے صاف کرديا اور کہا کہ سرکاري قيمت بڑھنے پر ہي دودھ مہنگا کريں گے۔

ريٹيلرز ايکشن کميٹي نے صاف کہہ ديا ہے کہ انہيں چھاپے، جرمانے اور جيلوں ميں جانے کا شوق نہيں ہے۔

milk prices in karachi

retailers

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div