نوازشريف کو زيادہ نقصان مريم نواز نے پہنچايا، شیخ رشید

Jul 06, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Sheikh-Rasheed-pc-Lhr-06-07.mp4"][/video]

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان شہبازشريف پھنس گئے ہیں، شہبازشريف کو سازش کرکے اپوزيشن ليڈر بنوايا گيا، نوازشريف کو زيادہ نقصان مريم نواز نے پہنچايا،چور سياستدانوں نے سرنڈر نہ کيا تو جمہوريت کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چيئرمين سينيٹ کے نہ رہنے سے سياست پر کيا فرق پڑتا ہے، پيپلزپارٹي نہيں چاہے گي کہ ن ليگ کا چيئرمين سينيٹ آئے۔ انھوں نے بتایا کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ن ليگ کے37 ارکان تيار ہيں۔

ریلوے سے متعلق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کا مجموعی خسارہ کم ہورہا ہے،ریلوےمیں 7 لاکھ مسافروں کا اضافہ کیا، آئندہ ماہ مزید ایک گاڑی کا ٹینڈر کرنے جارہے ہیں،پاکستان ریلوے نے اپنے اخراجات کم کردیے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو ميڈيا ميں زيادہ چيخ رہا ہے اُس کا نمبر آنے والا ہے،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جلد لندن سے وطن واپس لايا جارہا ہے۔

SHAIKH RASHEED

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div