تونسہ اور کوٹری بیراج کے درمیان پانی چوری کا معاملہ،سندھ کو پانی کی فراہمی کم،ارسا

تونسہ اور کوٹری بیراج کے درمیان پانی چوری سنگين مسئلہ بن گيا ہے۔ سندھ کو بڑے پيمانے پر پاني کي کمی کا سامنا ہے، واسا نے پاني چوري روکنے کيلئے اقدامات شروع کرديئے ہیں۔
ترجمان ارسا کے مطابق تونسہ اور کوٹری بیراج کے درمیان ميں پانی چوری اور لاسز میں اضافہ ہوگيا ہے جس کے بعد باعث سندھ کو 56 ہزار کیوسک پاني کم ہوگيا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے اور کاشت کاروں کو پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور بہترمینجمنٹ سے پاني کي چوري کو روکنے اور لاسز کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہيں۔
ارسا نے آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشئرز پگھلنے کا امکان بھي ظاہر کيا ہے۔ ترجمان کے مطابق آج سے 12 جولائی تک درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری زیادہ ہوگا۔ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئرز پگھلنے کے بعد پانی کی آمد میں اضافہ اور شارٹ فال کم ہوگا۔