شاہ کوٹ،فرسٹ ایئرطالبہ سے اجتماعی زیادتی،ملزمان جیل سے باہر آزاد

اسٹاف رپورٹ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شاہ کوٹ میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

شاہ کوٹ کے علاقہ کوٹلہ کوھلواں کے رہائشی محمد ارشد کی سولہ سالہ بیٹی کو  اس کا کزن شمروز کالج سے یہ بہانہ کر کے لے گیا کہ اس کی والدہ کی طیبعت خراب ہے۔

ملزم لڑکی کو اپنے دوست کے گھر لے آیا جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لڑکی کے والد کی درخواست پر شاہ کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم  شمروز نے چار اکتوبر تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او ننکانہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔  ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے  اور ملزم کے والد کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔ سماء

سے

Amnesty International

kosovo

control

Tabool ads will show in this div