کوہاٹ،پانی کی ٹنکی گرنے سے 6 بچے جاں بحق، تین زخمی

کوہاٹ میں پانی کی ٹنکی نہاتے ہوئے بچوں پر آگري۔ ملبے تلے دب کر چھ بچے جاں بحق، جب کہ تين شدید زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے سیدان بانڈہ ميں زير تعمير ٹينکي سے نکلنے والے پاني سے بچے نہا رہے تھے کہ اچانک ٹنکي کا ملبہ نہاتے ہوئے بچوں پر گر گیا، جس کی زد میں آکر چھ بچے ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیموں اور امدادی کارروائیاں شروع ہونے تک چھ بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، جب کہ تين بچوں کو تشويشناک حالت ميں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کرديا گيا ہے۔

 

پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں سات سے دس سال کے درمیان ہے، جب کہ تمام بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

COLLAPSED

Kohat

water tank

Tabool ads will show in this div