سجاول میں ٹریفک حادثہ، لڑکا جاں بحق، والد سمیت 2 افراد زخمی
سجاول کے قریب ٹریفک حادثے میں لڑکا جاں بحق ہوگیا، واقعے میں والد سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سجاول کے قریب میرپور بٹھورو روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا، واقعے میں موٹر سائیکل سوار 12 سالہ یونس جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں میں یونس کا والد منظور مگسی اور دوست علی مگسی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں پہلے تعلقہ اسپتال میر پور بٹھورو لایا گیا تاہم، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں کراچی منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے جاں بحق لڑکے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، حادثے کے متاثرہ افراد کا تعلق سجاول سے ہے۔
sajawal
تبولا
Tabool ads will show in this div