روڈ ٹو مکہ منصوبے کا باضابطہ آغاز، وزیراعظم نے حجاج کو رخصت کیا

Jul 05, 2019

وزیراعظم عمران خان نے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا باضابطہ آغاز کردیا، عازمین حج کی امیگریشن پاکستانی ہوائی اڈوں پر ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اسلام آباد کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس سے قبل انہیں منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے تحت عازمین حج کی امیگریشن اور دیگر مراحل اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر مکمل کئے جارہے ہیں، سعودی حکام نے ایئرپورٹ پر خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے۔

روڈ مکہ پروگرام اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے شروع کیا گیا، یہ آزمائشی منصوبہ ہے جسے آئندہ برسوں میں ملک کے دیگر ہوائی اڈوں تک وسعت دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کیلئے تحفہ ہے، جس سے 21 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

دوسری جانب وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت ایئرپورٹس پر انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ہوائی اڈوں پر سہولیات اور انتظامات بہتر بنانے کے ساتھ غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے اظہار دلچسپی پر بریفنگ دی گئی، سی ای او پی آئی اے نے اصلاحات پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آنیوالے افراد کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ہوائی اڈوں پر ضروری مراحل کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے۔

عمران خان نے ریگولیشن اور ہوائی اڈوں کے انتظامات کو الگ الگ کرنے کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

PM

IMRAN KHAN

hajj 2019

Road To Makkah

Tabool ads will show in this div