سابق کپتان شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر اختتام پذیر؟

پاکستان کے 287 ون ڈے ميچز کھیلنے والے سابق کپتان شعیب ملک کا ون ڈے کیریئر اختتام کو پہنچا، عالمی کپ میں ان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں سابق کپتان شعیب ملک کی شمولیت پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، وہ میگا ایونٹ میں ناکام ترین بلے باز رہے۔

ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک تین اہم ترین میچز میں صرف 8 رنز ہی بناسکے، انگلینڈ کیخلاف 8 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔

عالمی کپ سے پہلے انگلینڈ میں شعیب ملک کی بیٹنگ ایوریج صرف 14 رنز فی اننگز تھی جبکہ اس سے قبل سابق کپتان نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کیخلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں بھی ناکام رہے تھے۔

ENGLAND

BANGLADESH

CWC2019

Tabool ads will show in this div