فخر زمان سپر فلاپ، ورلڈ کپ کے 8 میچوں میں صرف 186 رنز

پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان ورلڈ کپ میں  سپر فلاپ رہے، بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں بھی 23 ڈاٹ بالز کھیلیں، میگا ایونٹ کے 8 میچوں میں صرف 186 رنز ہی بناسکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019ء کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، گرین شرٹس کے کے بیشتر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے، ان ہی میں سے ایک اوپنر فخر زمان ہیں جو کسی بھی میچ میں پاکستان ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف اہم ترین میچ میں قومی ٹیم کو 300 سے زائد رنز کی فتح درکار تھی، تاہم فخر زمان 31 گیندوں پر 13 رنز بنا کر چلتے بنے، انہوں نے 23 ڈاٹ بالز بھی کھیلیں۔

ورلڈ کپ میں فخر کی کارکردگی کی بات ہو تو 8 اننگز میں 23 کی معمولی اوسط سے صرف 186 رنز ہی بناسکے، سنچری تو درکنار محض ایک ففٹی ہی ان کے حصے میں آئی۔

CWC2019

Tabool ads will show in this div