ورلڈ کپ : پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف

 

ورلڈ کپ 2019ء کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 316 رنز کا ہدف دیا ہے، امام الحق نے سنچری اسکور کی، بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، مستفیض الرحمان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لارڈز میں کھیلے میگا ایونٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بنگلہ دیش کو کم از کم 350 رنز کا ہدف دے کر 311 رنز سے شکست دینی تھی، تاہم گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے بنگلہ دیش کو صرف 7 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا جو کہ یقیناً ناممکن ہے، پاکستان ٹیم میچ جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر پہنچ سکتا ہے۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ کی روایت نہ توڑ سکے اور محض 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کیا، امام الحق اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

امام الحق 100 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 4 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے، 98 گیندوں پر انہوں نے 11 چوکے لگائے۔

پاکستان ٹیم نے پوری اننگز میں مجموعی طور پر 146 ڈاٹ بالز کھیلیں، 30 چوکے اور صرف ایک چھکا لگایا۔

عماد وسیم 43 اور محمد حفیظ 27 رنز بنا سکے، گرین شرٹس کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے، حارث سہیل 6، وہاب ریاض 2، شاداب ایک اور محمد عامر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سرفراز احمد زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم وکٹیں گرنے کے بعد انہیں آخر میں دوبارہ کریز پر آنا پڑا، کپتان 3 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 75 رنز دے کر 5، محمد سیف الدین نے 77 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہدی حسن مرزا ایک شکار کرسکے۔

BANGLADESH

CWC2019

Tabool ads will show in this div