کراچی،دھماکا خیز مواد منتقل کرنے کی کوشش ناکام،2دہشت گرد ہلاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی: کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دھماکے سے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد دہشت گرد تھے اور بارودی مواد منتقل کرتے ہوئے دھماکے کا نشانہ بن گئے۔
 
 آج علی الصبح ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع مبینہ ٹاؤن تھانے کے قریب دھماکا ہوا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مارے جانے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ مبینہ طور پر بارودی مواد انہی کے پاس تھا، جو اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سواروں کے جسم کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئے۔ پولیس نے مرنے والے دونوں افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

دھماکے سے وہاں کھری گاڑیوں کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ واقعے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جب کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شدید ٹریفک جام بھی ہوگیا۔ سماء

خیز

منتقل

کرنے

کی

Tabool ads will show in this div