دیر،سیلابی ریلے کاپانی گھروں میں داخل،متعدد سیاح بھی پھنس گئے

دیر کے علاقے کلکوٹ میں رات بھر موسلا دھار بارش سے سیلابی پانی گھروں کے اندر داخل ہونے سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق کلکوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے گزشتہ روز سے جاری ہے، جب کہ کمراٹ روڈ کی بندش سے کمراٹ میں پھنسے سیاح اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات شدید بارش سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی، پانی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کئی گاڑیاں بھِ سیلابی ریلے کے پانی میں پھنس گئیں۔

 

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے کمراٹ سڑک بند ہونے پر لوگوں نے انتظامیہ سے سڑک کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سڑک بند ہونے سے کلکوٹ کا دیگر علاقوں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا۔

LandSliding

MET OFFICE

DIR

ROADS BLOCK

Tourist in KP

Flood in Dir

Tabool ads will show in this div