اٹک میں راولپنڈی روڈ پر ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق،12 زخمی

اٹک میں احمدال کے قریب راولپنڈی روڈ پر مسافر کوچ کرین سے ٹکراگئی۔ حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

جمعہ کی صبح اٹک میں ہونے والے حادثے کی شکار کوچ کراچی سے راول پنڈی جارہی تھی۔ حادثے اس قدر شدید تھا کہ2 مسافر موقع پر جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ تھی۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اٹک میں حسن ابدال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر،2 بچیاں زخمی

حادثے میں کوچ کا اگلے حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

ATTOCK

TRAFFIC ACCIDENT

Tabool ads will show in this div