پاکستان سیمی فائنل میں جائیگا یا واپسی کا ٹکٹ کٹائے گا،فیصلہ آج

ورلڈ کپ کرکٹ کی دوڑ میں پاکستان آج اپنا آخری میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا، پاکستان سیمی فائنل میں جائے گا یا نہیں، اس کا فیصلہ آج ہوگا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا، میچ لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانےکے لئے بنگلادیش کو صرف ہرانا ہی نہیں ہے بلکہ مکمل آؤٹ کلاس کرنا ہے۔ اسی صورت میں پاکستان اگلے راؤنڈ میں جا سکے گا۔

ایونٹ کے اختتام پر اگر پاکستانی کی سمی فائنل تک رسائی ممکن نہ ہوسکی تو قومی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہوگی۔ سیمی فائنل میں جانے کے لئے پاکستان کو بنگلادیش کو بہت ہی زیادہ رنز سے ہرانا ہوگا، جب کہ پہلے بالنگ کرنے پر پاکستان کے لئے ورلڈ کپ ختم ہوجائے گا۔

 

کرکٹ ماہرین کے مطابق فائنل فور میں پہنچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو بنگلادیش کی بولنگ کے خلاف پہلے 400 رنز بنانا ہوں گے اور پھر بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ بھی کرنا ہوگا۔ اگر گرین شرٹس نے 350 رنز بنائے تو 311 رنز سے میچ جیتنا ہوگا یعنی صرف 39 رنز پر بنگلادیش کو آؤٹ کرنا ہوگا۔

 

پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنے 8 میچ کھیل کر چار میچز میں کامیابی اور تین میچز میں ناکامی کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، جب کہ بنگلہ دیش ٹیم اپنے 8 میچز کھیل کر تین میچز جیت کر اور ایک میچ بارش کی نظر ہونے کی وجہ سے 7 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

semi final

PakvBan

#CWC19

CWC2019

Tabool ads will show in this div