پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے موبائل ایپ متعارف

خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک اوراقدام ،سیاحوں کو بلاتکلیف منزل تک پہنچنے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی گئي ۔

خیبر پختونخواحکومت نے سوات اورکالام کی خوبصورت سرسبز وادیاں ، ناران اور کمراٹ کی جھیلیں ، چترال کے برف پوش پہاڑ ، کیلاش کی منفرد ثقافت اور دیگرتاریخی مقامات کي سير سیاحوں کے لئے نہایت آسان کردی۔

وزيرسياحت عاطف کا کہنا ہے کہ سیاحتی علاقوں تک رسائی دینے کے لئے محکمہ سیاحت نے کے پی ٹورازم کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروادی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ایپ کا مقصد سیاحوں کو جہاں دعوت نظارہ ہے ، وہیں آنے والوں کو ان مقامات کے حوالے سے بھرپور آگاہی دینا بھی ہے۔

موبائل ایپ کے ذریعے سیاح بھی نئے مقامات اور وہاں موجود مسائل کی نشاندہی کرسکتے ہیں ۔

KPK

MOBILE APP

Tabool ads will show in this div