مریم نواز کی بطور نائب صدر تعیناتی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، ن لیگ

Jul 04, 2019

مسلم ليگ ن نے مريم نواز کے پارٹي عہدے کيخلاف درخواست پر جواب اليکشن کميشن ميں جمع کرا ديا اوردرخواست خارج کرنے کی استدعا کر دي ۔

مریم نوازکو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے پي ٹي آئي خواتین ارکان اسمبلی کي درخواست پرسماعت ہوئی، مسلم ليگ ن نے اليکشن کميشن ميں اپنا جواب جمع کروایا کہ مریم نوازکی نائب صدر تعیناتی پارٹي کا اندرونی معاملہ ہے ۔

ن ليگ کي جانب سے جمع کرائے گئے جواب ميں کہا گيا کہ نوازشريف کي صاحبزادي کیخلاف درخواست بدنیتی کی بنیاد پردائرکی گئی، درخواستگزارکے کوئی بنيادي حقوق ليگي اقدام سے متاثر نہیں ہوئے۔

ن لیگ نے پي ٹي آئي رہنما ملیکہ بخاری کی درخواست خارج کرنے کیساتھ بھاری جرمانے کی بھی استدعا کردي۔

مریم نواز کو سیاسی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر ن لیگ سے جواب طلب

وکيل بيرسٹر ظفراللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں کوئی ایسی شق نہیں جو کہے کہ مریم صاحبہ پارٹی کی نائب صدر نہیں بن سکتی، انشا اللہ ہم یکم کو آئیں گے اور اگر وہ آئے اور نہ بھاگے تو کوشش کریں گے الیکشن کمیشن سے کہیں گے ان کی درخواست خارج کریں اور جرمانہ بھی عائد کرے۔

دوران سماعت وکيل مليکہ بخاري نے کہا جواب کی کاپی تاحال نہیں دی گئی، کاپی ملے گي تو ہي دلائل دے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے جواب کی نقل درخواستگزار کو فراہم کرنے کا حکم ديتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردي۔

ELECTION COMMISSION

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div