ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کوفوری گرفتار کرنےکا فیصلہ

Jul 04, 2019

کراچی، لاہور اوراسلام آباد سمیت دس شہروں سے پچاس بڑے ٹیکس چور قانون کی پکڑ میں آئیں گے۔

بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر انٹیلیجنس کی مدد سےجمع کیا گیا جبکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سے بھی مدد لی گئی۔

ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کو فوری طور پرگرفتار کرنے کیلئے علاقائی دفاتر کو ہدایات کردی ہے جس میں کراچی ، لاہوراور اسلام آباد سمیت دس شہروں سے پچاس بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کو پکڑا جائے گا۔

ٹیکس ڈیفالٹرز کی نشاندہی بینک اکاؤنٹس اور ان کے بیرون ملک سفر سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوگئی ۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کو تاریخ میں سب سے کامیاب اسکیم رہی اور بتایا کہ ایک لاکھ 37ہزار افراد نے اثاثے ظاہر کئے۔

TAX

Amnesty Scheme

Tabool ads will show in this div