گرین لائن منصوبہ: نمائش تا جامع کلاتھ روٹ زمین کے اوپر بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گرین لائن بس کا نمائش تا جامع کلاتھ روٹ روڈ پر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حصے میں کوئی پل یا انڈر پاس نہیں بنے گا۔ کہتے ہیں کہ بی آر ٹی میں دیگر سڑکوں کا ایم اے جناح روڈ سے منسلک ہونا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ماس ٹرانزٹ اور بی آر ٹی پراجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ جس میں وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرپرسن پی این ڈی ناہید شاہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عباس ڈیتھو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

چیف سیکریٹری ممتاز شاہ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو بی آر ٹی گرین لائن منصوبے کے نمائش تا جامع کلاتھ روٹ کیلئے سڑک اور انڈر گراؤنڈ کی صورت میں دو آپشن دیئے ہیں، بی آر ٹی کو سڑک یا انڈر گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کو کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اگر ایم اے جناح روڈ پر میونسپل پارک جامع کلاتھ تک سرنگ بنائی گئی تو منصوبے کی لاگت بڑھ جائے گی، ایم اے جناح روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے مشاہدے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی تکمیل میں کافی وقت لگے گا، اس لئے دو کلو میٹر کی سرنگ کی تعمیر کسی بھی طرح موزوں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی ميں ايم اے جناح روڈ کا ديگر سڑکوں سے منسلک ہونا ضروری ہے، لياری، کيماڑی، پاکستان کوارٹرز، گلبائی و ديگر علاقے منسلک کرنا ہیں، انڈر گراؤنڈ سے روٹس کو ايم اے جناح روڈ سے ملانا مشکل ہوجائے گا، اس لئے بی آر ٹی گرین لائن کا اگلا حصہ سڑک پر تعمیر اور اسے جلد سے جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کی تعمیر میں پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے۔

underpass

GREEN LINE

BRT

Tabool ads will show in this div