پاکستان فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا

Jul 04, 2019

 

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے مسلسل تیسری بار گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ہاجرہ نے یہ کارنامہ فرانس میں ایکول پلیئنگ فیلڈ فیسٹیول آف فٹبال 2019ء میں 69 گھنٹے تک کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سرانجام دیا۔

پانچ روزہ فیسٹیول میں ہاجرہ کے ہمراہ پاکستانی خاتون فٹبالرز ابیہا حیدر، خدیجہ کاظمی اور صبا داؤد لاکھو نے بھی حصہ لیا، البتہ اس میچ میں مسلسل 4 گھنٹوں تک کھیل کر 6 گول اسکور کرنے والی ہاجرہ خان واحد پاکستانی فٹبالر تھیں۔

فرانس میں فیفا ویمن ورلڈ کپ 2019ء کے دوران 5 روز تک کھیلے جانے والے فیسٹیول میں مسلسل 69 گھنٹوں تک فائیو اے سائیڈ میچ کھیلا گیا، میچ میں 2 ریکارڈ قائم بنے۔ پہلا ریکارڈ اب تک کسی بھی فائیو اے سائیڈ میچ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کے کھیلنے کا جبکہ دوسرا، ایک میچ میں سب سے زیادہ ملکوں کے کھلاڑی شامل ہونے کا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس میچ میں کل 3 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا، مسلسل 5 دن تک فیلڈ پر بیک وقت 807 کھلاڑیوں نے کھیل کر 2016ء میں چائل میں بنائے گئے 677 کھلاڑیوں کے ریکارڈ کو توڑا۔ میچ میں کُل 51 ملکوں کی خواتین فٹبالرز نے حصہ لیا، جن میں پاکستان کی ٹیم بھی شامل تھی۔

ایکول پلیئنگ فیلڈ ایک سماجی تنظیم ہے، جس کی شروعات 2012ء میں ہوئی، اس وقت پروگرام کا نام ’رگبی لیگ اگینسٹ وائلنس‘ تھا، جسے 2015ء میں تبدیل کرکے ’ایکول پلینگ فیلڈ‘ رکھ دیا گیا۔

اس پروگرام کا مقصد صنفی مساوات کے ذریعے خواتین کیخلاف تشدد کی روک تھام ہے اور مختلف کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر سے خواتین کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

ہاجرہ اس سے قبل اردن کے بحر مردار کے ساحل پر سمندر کی سطح سے 420 میٹر نیچے کھیل کر دنیا کی سب سے کم اونچائی والا فٹ بال میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرچکی ہیں۔

women

Equal Playing Field

Worlc Cup

Tabool ads will show in this div