ایف بی آر نے پیپلزپارٹی رہنماوں کے بے نامی جائیدادیں تلاش کرلیں، فردوس عاشق اعوان

Jul 04, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Firdous-Ashiq-Awan-Speech-04-07.mp4"][/video]

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قیادت کو قوم کی فلاح کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے اثاثے اور بے نامی جائیدادیں ایف بی آر نے تلاش کرلئے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ماضی میں جو چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کئے تھے وہ درحقیقت چارٹر آف کرپشن تھا۔ ان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کرپشن نہیں کرنے دوں گا، عمران خان نے اشرافیہ کو چیلنج کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ امریکا کا اہم دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم دورہ امریکا کیلئے صرف وزیرخارجہ کوساتھ لیکرجارہے ہیں، وزیراعظم دورہ امریکا میں با وقار انداز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیراعظم وہاں فائیو سٹار ہوٹل کی بجائے سفیر کے گھر رہیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ بے نامی جائیدادیں منجمد ہونے والوں کو عمران خان کیسے اچھا لگ سکتا ہے، ایف بی آرنے ملک بھرمیں بےنامی جائیدادیں منجمد کرنا شروع کردیں، آصف زرداری کی سندھ میں بے نامی جائیداد سامنے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راناثنا کے دامن پر ماڈل ٹاؤن والے بے گناہوں کی سسکیوں کا داغ تھا، منشیات فروش کو قوم کا ہیرو بنا کر کیوں پیش کیا جارہا ہے، حکومت نے تہیہ کررکھا ہے ان منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کو نہیں چھوڑنا۔

FIRDOUS ASHIQ AWAN

Tabool ads will show in this div