پیپلزپارٹی کا انوکھا فیصلہ، ضمنی الیکشن کیلئے 2 وزراء اور ایک مشیر قربان کردیا

گھوٹکی ميں قومی اسمبلی کی نشست جيتنے کيلئے پيپلز پارٹی نے 2 صوبائی وزراء اور ايک مشير کی قربانی دے دی، 8 وزارتيں خالی کرديں، اين اے 205 ميں انتخابی مہم چلانے کيلئے ناصر شاہ کو ٹاسک سونپ ديا۔ مشير کھيل محمد بخش سے استعفیٰ ليکر انتخابی دنگل ميں اتار ديا۔

سندھ ميں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکين ميں اکثريت کا تعلق پيپلزپارٹی سے ہے، صوبائی حکومت بھی پيپلز پارٹی کی ہے مگر انا کی جنگ يا ہار کا خوف ہے کہ پی پی پی نے گھوٹکی کے حلقے اين اے 205 پر ميدان مارنے کيلئے سر دھڑ کی بازی لگادی۔

پیپلزپارٹی نے 8 وزارتيں خالی کرديں، 2 صوبائی وزراء، ايک مشير کی قربانی دے دی۔ انتخابی مہم چلانے کيلئے ناصر شاہ نے 5 وزارتوں کو الوادع کہہ ديا، مشير صعنت و کھيل محمد بخش سے استعفیٰ لے کر انہیں بھی ضمنی انتخاب کے دنگل ميں اتار ديا گیا جبکہ وزير لائيو اسٹاک باری پتافی سے استعفیٰ لے کر انہیں کورنگ اميدوار بنادیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کے استعفیٰ سے ورکس اینڈ سروس، آبپاشی، مذہبی امور، جنگلات، وائلڈ لائف کی وزارتيں خالی ہوگئی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کی وفات کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر 18 جولائی کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے، علی محمد مہر نے اس حلقے میں آزاد حیثیت سے انتخاب جیت کر پی ٹی آئی ميں شموليت اختيار کی تھی۔

ضمنی انتخاب میں ان کے بیٹے احمد علی مہر بھی آزاد حیثٰیت سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

PTI

Bye Election

NA 205

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div