داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں،دفترخارجہ نے واضح کردیا

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کا ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے، دورے کا بنیادی مقصد دو طرفہ تعلقات کا استحکام ہے۔ ترجمان نے واضح کردیا کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ امریکا نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرکے بی ایل اے کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔
انھوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیرکا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق بات چیت سے ہی ممکن ہے، بھارت اِس معاملہ پر بات کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہوتا۔
ترجمان نے واضح کردیا کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں۔