حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا،مشیر تجارت کا اعتراف

وزيراعظم کے مشير تجارت رزاق داؤد نے اعتراف کیا ہے کہ زيرو ريٹڈ برآمدي صنعتوں پر 17 فيصد سيلز ٹيکس آئي ايم ايف کے کہنے پر لگايا گيا۔
سماء کے پروگرام سوال ميں گفتگو کرتے ہوئے بتايا کہ حکومت اور صنعتکاروں ميں ساڑھے 7 فيصد ٹيکس پر اتفاق ہوا تھا ليکن آئي ايم ايف نے 17 فيصد ٹيکس لگانے کی شرط عائد کی۔
وزيراعظم کے مشير تجارت رزاق داؤد نے بتایا کہ برآمدی سيکٹر مقامي مارکيٹ ميں مال فروخت کرتا ہے۔