آئی ایم ایف کی رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک بڑھنے کی پیش گوئی
آئی ایم ایف نے پاکستانی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی۔اس سال مہنگائی 13 فیصد کی بلند سطح تک بڑھنے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے 38 ارب ڈالر درکار ہوں گے جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے مالی مدد ملنے کا بھي امکان ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کے نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں
رپورٹ ميں آئي ايم ايف کي جانب سے کرپشن پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور ديا گيا ہے جبکہ ریونیو میں جی ڈی پی کے 4 سے 5 فیصد مساوی اضافے کا مطالبہ بھي کيا گيا ہے۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا 6 ارب ڈالر قرض منظور
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر ٹیکس ریونیو بڑھانا ہوگا۔