ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فائنل 4 میں پہنچنے کے امکانات تقریبا ختم

آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب کوئی معجزہ ہی پہنچا سکتا ہے۔ گرین شرٹس کی فائنل 4 میں رسائی انتہائی مشکل ہوگئی۔

پہلے بھارت کی انگلینڈ سے شکست اورپھرگزشتہ روزانگلش ٹیم ہی کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کے ہارنے سے گرین شرٹس کی بچی کھچی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے سيمي فائنل ميں پہنچنے کے لیے اب پاکستان کرکٹ ٹیم کو لارڈز میں تاريخ رقم کرتے ہوئے اپنے آخری میچ میں بنگلاديش کو 316 رنز کے بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا، وہ بھی تبھی ممکن ہے قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے۔

اگر بنگال ٹائيگرز نے ٹا س جيت کر پہلے بيٹنگ کا فيصلہ کيا تو سرفرازاليون کھيلے بغير ہی سيمی فائنل کی دوڑ سے باہرہوجائے گی۔

پاکستان اور نيوزي لينڈ کے درميان رن ريٹ کا فرق اتنا ہے کہ ايک ميچ سےکور کرنا ممکن نہيں اسی لیے شاہینوں کوبنگلا دیش کیخلاف ميچ 316 رنز کے مارجن سے جيتنا ہوگا۔

يعني اگر پاکستان 400 رنز بنائے اور بنگلاديش کو 84 رنز آؤٹ کرے تو ہی سيمي فائنل ميں پہنچ سکتا ہے اور اگر پاکستان 350 رنز بناتا ہے تو حريف کو 39 رنز پر آؤٹ کرکے ميچ 311 رنز سےجيتنا ہوگا جو کہ ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

ایک روزہ میچز کي تاريخ ميں آج تک کسي ٹيم نے 300 سے زائد رنز سے ميچ نہيں جيتا۔

تاحال آسٹریلیا ، بھارت اورانگلینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں. چوتھی ٹیم ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ ہی ہوگی کیونکہ پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریبا ناممکن ہی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے پاس 11 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کے 8میچز کھیل کر 9 پوائنٹس ہیں جو بنگلہ دیش کیخلاف فتح کی ٓورت میں 11 تو ہوجائیں گے لیکن پھر سیمی فائنل کیلئے گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو گا جس کے نتیجے میں پاکستان اس دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔

semi final

world cup 2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div