سندھ: سرديوں کي تعطيلات میں اضافہ، اسکول اور کالج اب 8 جنوری کو کھليں گے

اسٹاف رپورٹ
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کو طلباء پر رحم آہی گیا۔ سال کے پہلے دن اسکول کھلنے کے بعد اگلے دن سے ہی صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں دوبارہ ایک ہفتے کی چھٹیاں کر دی گئیں۔

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سردی میں ٹھٹھرتے بچوں کی دعائیں رنگ لے آئیں ۔ پہلے دن تو اسکول کھل گئے لیکن پھر مزید چھٹیاں مل گئیں۔ اب ایک ہفتے تک صبح سویرے امی ابو نہیں اٹھائیں گے۔

فضل اللہ پیچوہو، سیکریٹری تعلیم سندھ کے مطابق، محکمہ تعلیم سندھ نے کڑاکے کی سردی کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں بڑھا دیں۔ سندھ کے تمام اسکول وکالجز اب نو جنوری کو کھلیں گے۔

اس سے پہلے موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے کے بعد  یکم جنوری کو بچے اسکول پہنچے تو وہ ٹھنڈ سے ٹھٹھرتے نظرآئے۔  اساتذہ کا حال بھی کچھ ایسا ہی تھا۔

سرد موسم میں ننھے منے بچوں کیلئے صبح سویرے اسکول جانا کسی امتحان سےکم نہیں۔ اسی لیے محکمہ تعلیم نے انکا یہ امتحان کچھ آسان کردیا تا کہ وہ اصل امتحان میں کامیاب ہوسکیں گے۔ سماء

اور

میں

کو

سندھ

اسکول

border

games

warrant

Tabool ads will show in this div