انگلینڈ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ کو شکست

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں میزبان انگلینڈ، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات معدوم ہوگئے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف دیا، کیویز کو ابتداء سے مشکلات کا سامنا رہا، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انگلش ٹیم نے 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 57 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مارٹن گپٹل 8، نکولس صفر، کین ولیمسن 27، روز ٹیلر 28، جمی نیشم 19، گرانڈہوم 3، سینٹنر 12، ہینری 7 اور بولٹ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم ساؤتھی 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کرس ووکس، جوفرا آرچر، لیام پلنکٹ، عادل راشد اور بین اسٹوکس نے ایک ایک شکار کیا۔

ورلڈ کپ : انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف

جونی بیئر اسٹور کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار  دیا گیا۔

نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے، بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کے بھی 11 پوائنٹس ہوجائیں گے تاہم کیویز کیلئے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنلز تک رسائی یقینی نظر آرہی ہے۔

ENGLAND

BANGLADESH

world cup 2019

semi finals

CWC2019

Tabool ads will show in this div