پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا 6 ارب ڈالر قرض منظور

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی، فوری طور پر ایک ارب ڈالر جاری کئے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوا، جس میں پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دی گئی، قرض پروگرام 39 ماہ پر مشتمل ہوگا۔

،مزید جانیے : حکومت اور آئی ایم ایف میں ساڑھے 6 ارب ڈالر قرض پر اتفاق

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو رقم 3 سال میں فراہم کی جائے گی، پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے سالانہ 2 ارب ڈالر ملیں گے جبکہ فوری طور پر ایک ارب ڈالر جاری کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف پروگرام کے نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں

واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت شدید مالی بحران کے باعث سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین اور قطر سے بھی کئی ارب ڈالر قرض لے چکی ہے۔

ویڈیو دیکھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کا پسِ منظر

نومنتخب حکومت کے اگست 2018ء میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ڈالر کی قیمت 123 روپے سے 164 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ سونا بھی تاریخ کی بلند ترین سطح 81 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div