ورلڈ کپ : انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں میزبان انگلینڈ نے 123 رنز کے آغاز کے باوجود جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف دیا ہے، بیئراسٹو نے سنچری اور جیسن رائے نے نصف سنچری اسکور کی۔

ورلڈ کپ 2019ء کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی دوڑ میں شامل انگلینڈ نے 123 رنز کے شاندار آغاز کے باوجود نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 306 رنز کا ہی ہدف دیا ہے۔

انگلش اوپنر جونی بیئر اسٹو اور جیسن رائے نے ٹیم کو 123 رنز کا آغاز فراہم کیا، 31 اوورز میں میزبان ٹیم 2 وکٹ پر 200 رنز بناچکی تھی تاہم اس کے بعد تیزی سے وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم آخری 19 اوورز میں صرف 104 رنز ہی بناسکی۔

جونی بیئراسٹو 106 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جیسن رائے نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان اوئن مورگن 42 رنز بناسکے، جوٹ روٹ 24، جوز بٹلر 11، بین اسٹوکس 11، کرس ووکس 4 اور عادل راشد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لیام پلنکٹ 15 اور جوفرا آرچر ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید جانیے : ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، ہینری اور نیشم نے 2، 2 جبکہ سینٹنر اور ساؤتھی نے ایک ایک شکار کیا۔

انگلش ٹیم کی فتح کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہوجائیں گے، نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد پاکستان کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش سے میچ جیتنا ضروری ہے۔

ENGLAND

BANGLADESH

world cup 2019

semi finals

CWC2019

Tabool ads will show in this div